اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے لیے فون یا ٹیبلیٹ سے نیسٹ ایپ کھولیں یا یہاں تشریف لائيں home.nest.com.
- اپنا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ درج کریں اور پھر سائن ان کلک کریں۔
فیملی اکاؤنٹس کے ذریعے گوگل اکاؤنٹ رکھنے والے یوزرز کے لیے دوسرے یوزرز کے ساتھ رسائی شیئر کرنا ممکن ہوتا ہے۔ یہ اس وجہ سے کارآمد ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے گھر کے مختلف افراد آلے میں تبدیلیاں کر سکتے ہيں۔ تاہم گھریلو ابیوز کی صورت میں اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی ابیوزر نیسٹ اکاؤنٹ میں ذخیرہ کردہ تمام معلومات پر نظر ڈال کر کے دیکھ سکتا ہے اور کنٹرول کر سکتا ہے کہ ان کا پارٹنر گھر پر کیا کر رہا ہے۔ آپ کے منتخب کردہ رسائی کی سطح کے مطابق، آپ نے جن افراد کو مشترکہ رسائی کی دعوت دی ہوئی ہے، وہ نیسٹ ایپ کے ذریعے نیسٹ کے پراڈکٹس کا اضافہ کر سکتے ہيں، انہيں ہٹا سکتے ہيں یا کنٹرول کر سکتے ہيں۔ اس کا مطلب ہے کہ کوئی ابیوزر آپ کے گھریلو آلات کو کنٹرول کر سکتا ہے یا ان پر نظر رکھ سکتا ہے۔
نیسٹ ایپ کے ذریعے نیسٹ ہوم پر تین سطحوں میں رسائی دی جا سکتی ہے۔ ان کے کلیدی فرق درج ذیل ہیں:
مالک
اگر آپ نے نیسٹ ایپ میں اکاؤنٹ بنایا ہے اور اس میں پہلا نیسٹ پراڈکٹ شامل کیا ہے تو آپ مالک ہیں۔
مالک ایپ کے تمام پراڈکٹس کنٹرول کر سکتا ہے، سبسکرپشنز کا انتظام کر سکتا ہے، بلنگ تبدیل کر سکتا ہے اکاؤنٹ اور سرگرمی کی ہسٹری دیکھ سکتا ہے، سیٹنگز تبدیل کر سکتا ہے، ایپ کے ذریعے لوگوں کو گھر میں مدعو کر سکتا ہے، اور بھی بہت کچھ کر سکتا ہے۔
مکمل رسائی
مکمل رسائی رکھنے والے افراد تمام پراڈاکٹس کنٹرول کرسکتے ہیں، سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں، اکاؤنٹ اور سرگرمی کی ہسٹری دیکھ سکتے ہيں، اور ایپ کے ذریعے آپ کے گھر میں لوگوں کو مدعو کر سکتے ہيں۔ وہ اکاؤٹ کے مالک کو تبدیل نہيں کر سکتے اور نہ ہی اکاؤنٹ کے مالک کو ہٹا سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کے مالک کو تبدیل کرنے کے لیے آپ کو آلات کو فیکٹری ری سیٹ کرنا ہوگا، اور پھر نیا اکاؤنٹ بنا کر نئے اکاؤنٹ کو آلات کے ساتھ پیئر کرنا ہوگا۔
صرف گھر میں داخلہ
صرف گھر میں داخلے کی رسائی رکھنے والے افراد:
- ایپ کے ذریعے آپ کے نیسٹ پراڈکٹس کو کنٹرول نہيں کر سکتے۔
- جس گھر تک انہيں رسائی حاصل ہو، اس کی ہسٹری نہيں دیکھ سکتے۔ مثال کے طور پر: گھر پر/گھر سے باہر اسسٹ سرگرمی کی ہسٹری، جس میں بتایا جاتا ہے کہ گھر کے افراد کب گھر پر تھے اور کب باہر تھے، اور سیٹ اپ کردہ سمارٹ ہوم کے معمول۔>
یاد رکھیں: سائن ان کی معلومات شیئر کرنے سے آپ کے نیسٹ ہوم کے تحفظ کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، کوئی بھی شخص گھر پر/گھر سے باہر اسسٹ فیچر کا استعمال کر کے کوئی بھی غیرمتوقع معمول سیٹ اپ کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، کسی مخصوص وقت پر گھر کی ہیٹنگ آن کرنا، یا روز رات اسی وقت زور سے کوئی مخصوص گانا بجانا۔