اپنا سوشل میڈیا محفوظ کریں
مرحلہ وار گائیڈ شروع کرنے سے پہلے یقین کرلیں کہ یہ محفوظ ہے
یاد رکھیں کہ اپنی سیکورٹی یا پرائیویسی کے لیے کئے جانے والے چند اقدام سے ابیوز کرنے والے شخص کو اطلاع مل سکتی ہے، اور وہ اپنے ابیوز میں اضافہ کر سکتے ہيں۔
اگر آپ نے اب تک ایسا نہ کیا ہو تو ہماری تحفظ کی معلومات پڑھیں۔
اپنا سوشل میڈیا محفوظ کرنے کے لئے ضروی اقدام
-
- اگر آپ کو فکر ہو کہ کوئی شخص آپ کے فون پر نظر رکھے ہوئے ہے، تو ریفیوج کی 24 گھنٹے دستیاب نیشنل ڈومیسٹک ابیوز ہیلپ لائن (فری فون) سے 0808 2000 247. زیادہ محفوظ آلہ کسی بھروسے مند دوست، گھر والوں، یا کسی دوست کا فون ہو سکتا ہے یا کسی لائبریری، اسکول یا جائے کار کا کمپیوٹر ہو سکتا ہے۔
پر رابطہ کرنے کے لیے ایک محفوظ آلے کا استعمال کریں۔
-
- چیک کریں کہ کس نے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کی ہے اور تمام غیرمطلوبہ آلات یا افراد کو ہٹائيں۔
- اپنی سیکورٹی اور پرائیویسی سیٹنگز کو ایڈجسٹ کریں:
-
- <
پاس ورڈ
-
- بدیل کریں او
دو فیکٹر پر مشتمل توثیق
- .
-
سیٹ کریں۔
- اپنے اکاؤنٹ کا ای میل اور/یا فون نمبر چیک کریں۔ بہترین طریقہ یہی ہوگا کہ سوشل میڈیا، بینکنگ، کام، ڈيٹنگ، اور دیگر مقاصد کے لئے علیحدہ ای میلز کا استعمال کیا جائے۔
- لوکیشن شیئرنگ آف کریں۔
- اپنی پروفائل کی معلومات اس کس کو اس تک رسائی حاصل ہے، کا جائزہ لیں۔
- ہوسکتا ہے کہ آپ ہر پوسٹ کے لئے پرائیویسی کی سیٹنگز بھی ایڈجسٹ کر سکیں۔
- پنے روابط کی فہرست کا جائزہ لیں اور ان تمام افراد کو ہٹادیں جن پر آپ کو بھروسہ نہيں ہے۔
- ہر بار اپنے اکاؤنٹ اور اپنی ایپس سے لاگ آؤٹ کریں۔
- اسکرین شاٹسلے کر، پوسٹ کرنے والے کا یوزر نیم یا ویب ایڈریس اور وقت اور تاریخ نوٹ کر کے ابیوز پر مشتمل پوسٹس اور کمینٹس کا ریکارڈ رکھیں۔
آپ پوسٹس، کمینٹس یا افراد کو رپورٹ یا بلاک بھی کر سکتے ہيں۔.نوٹ کریں:
کسی کو بلاک کرنے کا مطلب یہ نہيں ہے کہ وہ آپ کی پوسٹس نہيں دیکھ پائيں گے۔ نیز، کچھ افراد کو لگتا ہے کہ ابیوز کرنے والے شخص سے رابطہ رکھنا بہتر ہے کیونکہ اس طرح اگر وہ کچھ خطرناک یا توہین آمیز پوسٹ کر رہے ہیں تو انہيں نظر آسکتا ہے۔ - اگر کسی نے آپ کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے یا اس پر قبضہ کر لیا ہے تو آپ سوشل میڈیا کمپنی کے "ہیلپ” یا "سپورٹ” پیج کے ذریعے معلوم کر سکتے ہيں کہ کیا کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر تحفظ کے بنیادی اصول
سوشل میڈیا کا مقصد سماجی روابط میں اضافہ کرنا ہے۔ دوسرے لوگوں کو آپ کی پروفائل، پوسٹس، تصویریں، اور لوکیشن نظر آسکتے ہيں۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کی معلومات اور سرگرمی ایسے لوگوں کو بھی نظر آسکتی ہے جو آپ سے جڑے نہ ہوں۔ آپ اپنی پرائیویسی کی سیٹنگز میں انتخابات کر سکتے ہيں، لیکن ممکن ہے کہ کچھ معلومات ہمیشہ ہی پبلک ہو۔
ممکن ہے کہ سوشل میڈیا گروپس اور پیجز ہر کسی کے لئے عیاں ہوں، اس وقت بھی جب وہ بظاہر نجی ہوں۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ ان گروپس میں جو پوسٹ یا شیئر کرتے ہيں وہ ہراساں کرنے والے شخص اور آپ کی جان پہچان کے دوسرے افراد کو نظر آسکتی ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے اکاؤنٹس کو متصل کرنا ممکن ہے۔
مثال کے طور پر، آپ کی ڈیٹنگ پروفائل آپ کے سوشل میڈیا سے منسلک ہوسکتی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی کو ایک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے تو ممکن ہے کہ انہيں دوسرے اکاؤنٹس تک بھی رسائی حاصل ہو۔