Exit Click to leave site immediately

پرائیویسی پالیسی

ریفیوج تمام ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے عہد بستہ ہیں جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں۔ آپ ہمیں جو بھی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں، اسے ریفیوج کی پرائیویسی پالیسی. میں بیان کردہ طریقوں کے مطابق پراسیس کیا جائے کا۔ اس پالیسی میں بتایا گيا ہے کہ ہم معلومات کس طرح حاصل کرتے ہيں، ہم اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں، اور آپ کو اس پر کیا حقوق حاصل ہیں؟

ہمارے معاون اور روابط ہمارے لئے انتہائی اہم ہیں۔ آپ کی معاونت کے بغیر ریفیوج کے لیے زندگی تبدیل کرنے والی اور زندگی بچانے والی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا مزید مشکل ثابت ہوگا۔ ہمارا آپ کے ساتھ رابطہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم آپ کو اپنے کام کے متعلق آگاہ رکھنا چاہتے ہیں، آپ کی معاونت کی وجہ سے لوگوں کو پہنچنے والے فوائد دکھانا چاہتے ہیں، بتانا چاہتے ہيں کہ آپ ہمیں گھریلو تشدد کے شکار مزید افراد تک پہنچنے میں کس طرح مدد کر رہے ہيں اور بعض دفعہ مزید مدد حاصل کرنے کے لیے معاونت فراہم کرنے والوں سے رابطہ کرنا چاہتے ہيں۔
ہم اپنی ویب سائٹس اور ہماری تمام معاونتی سہولیات تک رسائی کرنے والے تمام افراد کو یقین دلانا چاہتے ہيں کہ ریفیوج ان کی ذاتی معلومات کی پرائیویسی اور تحفظ کے لیے عہد بستہ ہے۔

پرائیویسی پالیسی سے براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے ریفیوج کی

ریفیوج کی ٹیکنالوجی کے تحفظ کی ویب سائٹ

جب آپ ہماری ویب سائٹ پر تشریف لاتے ہیں تو ہم آپ کے متعلق معلومات کس طرح حاصل کرتے ہيں

خاص طور پر ٹیکنالوجی کے تحفظ کی ویب سائٹ کے حوالے سے، ہم عمومی معلومات حاصل کرتے ہیں جس میں آپ کے دیکھے گئے صفحات کے علاوہ صفحات کے وہ حصے شامل ہو سکتے ہيں جن کے ساتھ آپ انٹریکٹ کرتے ہيں (جیسے کہ ویڈیو، ٹیکنالوجی کے تحفظ کا ٹول)۔ ہم بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کہ ہمارے ویب سائٹ پر تشریف لانے والے افراد ہماری ویب سائٹ کے ساتھ کس طرح انٹریکٹ کرتے ہیں، بہتریاں متعارف کرنے کے لیے اور آپ کے لیے بہترین سہولت اور تجربے کی فراہمی کے لیے اس معلومات کا استعمال کرتے ہيں۔ ہم گمنام معلومات استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے ہماری ویب سائٹ پر آنے والے افراد کی شناخت ممکن نہيں ہوتی۔ ہم کوکیز سے پاک تجزیے کی سہولت فیدم کا استعمال کرتے ہيں۔ فیدم جی ڈی پی آر کی تعمیل کرتا ہے۔

ہم اپنی سائٹ/سائٹوں کے ساتھ فیس بک کے صارفین کے انٹریکشن کی ٹریکنگ کے لیے اس ویب سائٹ پر ‘فیس بک پکسل’ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ ریفیوج کی طرف سے سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق مزید جاننے کے لیے، براہ مہربانی ریفیوج کی پرائیویسی پالیسی کے پیراگراف نمبر 4.3 سے رجوع کریں۔ کوکیز کے قابل اطلاق استعمال کے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی پیراگراف نمبر 10 سے رجوع کریں۔

اگر آپ کو ہماری پرائیویسی کے طریقہ کار کے متعلق مزید معلومات درکار ہو تو براہ مہربانی ہمارے ڈیٹا تحفظ کے افسر سے مندرجہ ذیل طریقوں سے رابطہ کریں:

  • اس پتے پر لکھ کر: Refuge, International House, 1 St Katherine’s Way, London E1W 1UN
  • ای میل dpo@refuge.org.uk
  • اس نمبر پر کال کر کے 020 7395 7700