اپنے گوگل ہوم ہب کو محفوظ کرنے کا گائیڈ
اگر ٹیکنالوجی کو آپ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہو تو اپنے ٹیک کو محفوظ رکھنے کے لیے اس ویب سائٹ کا استعمال کریں۔ بذریعہ ٹیکنالوجی ابیوز کے متعلق سیکھیں
مندرجہ ذیل مراحل آپ کے آلے/اپ ڈیٹس کے لحاظ سے مختلف ہوسکتے ہيں۔ یہ گائیڈ گوگل ہوم ہب کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
کئی سیکورٹی اور پرائیویسی سیٹنگز کا انتظام آپ کے گوگل اکاؤنٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے جس تک فون یا لیپ ٹاپ پر ویب براؤزر کے ذریعے رسائی کی جاسکتی ہے۔ اس میں آپ کے پاس ورڈ کی تبدیلی، دو قدمی توثیق سیٹ اپ کرنا، اور دیگر سیکورٹی کے اقدام شامل ہیں۔ آپ اپنی لوکیشن، ویب اور ایپ کی سرگرمی کی ہسٹری اور خاندانی گروپ کی سیٹنگز ایڈجسٹ کر کے اپنی پرائیویسی میں اضافہ کر سکتے ہيں۔ مزید جاننے کے لیے نیچے دیکھیں۔