اپنا آن لائن اکاؤنٹ محفوظ کریں
مرحلہ وار گائیڈ شروع کرنے سے پہلے یقین کرلیں کہ یہ محفوظ ہے
یاد رکھیں کہ اپنی سیکورٹی یا پرائیویسی کے لیے کئے جانے والے چند اقدام سے ابیوز کرنے والے شخص کو اطلاع مل سکتی ہے، اور وہ اپنے ابیوز میں اضافہ کر سکتے ہيں۔
اگر آپ نے اب تک ایسا نہ کیا ہو تو ہماری تحفظ کی معلومات پڑھیں۔
اپنا آن لائن اکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لیے ضروی اقدا
- اگر آپ کو فکر ہو کہ کوئی شخص آپ کے فون پر نظر رکھے ہوئے ہے، تو ریفیوج کی 24 گھنٹے دستیاب نیشنل ڈومیسٹک ابیوز ہیلپ لائن پر کال کریں۔ زیادہ (فری فون) سے 0808 2000 247.پر رابطہ کرنے کے لیے ایک محفوظ آلے کا استعمال کریں۔ زیادہ محفوظ آلہ کسی بھروسے مند دوست، گھر والوں، یا کسی دوست کا فون ہو سکتا ہے یا کسی لائبریری، اسکول یا جائے کار کا کمپیوٹر ہو سکتا ہے.
- چیک کریں کہ آپ کے اکاؤنٹ, کے ساتھ کونسے افراد اور آلات متصل ہیں اور غیرمطلوبہ کنیکشنز ہٹائيں۔
- اپنے آن لائن اکاؤنٹ، تشمول ای میل، ایپس، ویب سائٹس اور آپ کے اکاؤنٹ سے متصل ادائيگی کے طریقوں، کا پاس ورڈ, تبدیل کريں۔ تمام غیرمطلوبہ یا غیراستعمال شدہ کنیکشنز ہٹائيں۔
- "میرا آلہ تلاش کریں” اور لوکیشن شیئرنگ بند کریں۔
- چیک کریں کہ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کونسی ایپس، ویب سائٹس اور ادائيگی کے طریقے متصل ہیں اور تمام غیرمطلوبہ یا غیراستعمال شدہ کنیکشنز ہٹائيں۔
- کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ پرائیویسی اور تحفظ کے چیک اپ ٹولز کا استعمال کریں۔
آن لائن اکاؤنٹ کے تحفظ کے بنیادی اصول
آن لائن اکاؤنٹس یا ‘‘کلاؤڈ’’ اکاؤنٹس، جیسے کہ گوگل اکاؤنٹ یا ایپل آئی ڈی [آئی کلاؤڈ] کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب آپ اپنا فون سیٹ اپ کرتے ہيں یا استعمال کرتے ہیں۔
اکاؤنٹس: ہر فون، بیشتر ٹیبلیٹس، اور دیگر آلات ایک کلاؤڈ اکاؤنٹ اور ایک ای میل اکاؤنٹ سے متصل ہوتے ہيں۔
ایک ہی "آلہ” یا مشترکہ کلاؤڈ اکاؤنٹ سے ایک سے زائد آلہ. متصل کیا جاسکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کا کلاؤڈ اکاؤنٹ فون یا دیگر آلے سے علیحدہ ہو۔ اگر آپ کے پاس آئی فون یا دیگر ایپل کا پراڈکٹ ہو تو یہ کلاؤڈ اکاؤنٹ ایپل آئی ڈی ہے۔ انڈروئڈ میں یہ گوگل اکاؤنٹ ہے۔ بعض لیپ ٹاپس یا ٹیبلیٹس مائیکروسافٹ اکاؤنٹ سے متصل ہو سکتے ہيں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی اور کو آپ کا پاس ورڈ معلوم ہو یا اگر آپ کا فیملی شیئرڈ اکاؤنٹ ہو تو ممکن ہے کہ انہیں آپ کے متعلق معلومات، بشمول آپ کی لوکیشن اور سرگرمی، تک رسائی حاصل ہو۔
میں کیا ہے:کلاؤڈ: آپ جن ویب سائٹس پر جاتے ہيں، آپ جو کالیں کرتے ہيں، آپ جہاں جاتے ہيں، آپ کتنی تیزی سے سفر کرتے ہيں، آپ جو ادائيگیاں کرتے ہيں، آپ جو تصویریں کھینچتے ہیں، آپ جو ایپس استعمال کرتے ہیں اور بہت کچھ.
اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی شخص جو آپ کے آن لائن اکاؤنٹ تک رسائی کر سکتا ہے یا جس کے ساتھ آپ کا فیملی شیئرڈ اکاؤنٹ ہو، آپ یا آپ کے بچوں کے متعلق اس میں سے کچھ یا تمام معلومات دیکھ سکتا ہے۔