Exit Click to leave site immediately

ریفیوج سے رابطہ کریں

اگر آپ، یا ایسا کوئی بھی شخص جس کی آپ کو پرواہ ہو، بذریعہ ٹیکنالوجی ایبوز کا شکار ہو، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔

آپ اپنے اختیارات کے متعلق بات کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر موجود معلومات کا استعمال کر سکتے ہيں یا ریفیوج کی 24 گھنٹے دستیاب نیشنل ڈومیسٹک ابیوز ہیلپ لائن(فری فون) 08082000247 پر کال کر سکتے ہيں۔
ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کا دوسرا طریقہ اس رابطے کے فارمکے ذریعے ہے۔

ہمارے پاس refuge.org.uk اور nationaldahelpline.org.ukپر وسیع تعداد میں ڈیجیٹل وسائل موجود ہیں۔

ٹیکنالوجی کی حفاظت کا ٹول

ہمارے انٹریکٹیو ٹول کے ذریعے اپنی ٹیکنالوجی کو محفوظ بنائيں. چار زبانوں میں ویڈیوز تک رسائی کرنے کے لیے نیچے کلک کریں۔

ٹیکنالوجی کی حفاظت کا ٹول

عمومی سوالات

ہم اپنے عمومی سوالات کے چینلز کے ذریعے گھریلو تشدد یا خواتین کے خلاف تشدد کی دیگر اقسام کا شکار ہونے والے افراد کو معاونت فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ براہ مہربانی ہیلپ لائن پر تمام معاونتی کالز کریں (جیسا کہ اوپر بتایا گيا ہے)۔

ہمیں اپنی عمومی فون لائن پر بڑی تعداد میں سوالات موصول ہوتے ہيں۔ ہمیں کال کرنے سے پہلے، یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کے سوال کا ان طریقوں کے ذریعے بہتر طور پر جواب موصول ہو سکتا ہے یا نہيں، براہ مہربانی ریفیوج کے ہم سے رابطہ کریں کے صفحے پر موجود اختیارات کا جائزہ لیں۔ اگر آپ کے سوال کا مندرجہ بالا چینلز کے ذریعے حل ممکن نہ ہو تو براہ مہربانی ہمیں اس نمبر پر کال کریں 02073957700 (پیر تا جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 5.30 بجے تک دستیاب).

رقم کی جمع کاری اور عطیے

اگر آپ ریفیوج کے لیے رقم جمع کرنا چاہتے ہيں تو ہمیں آپ سے سن کر بہت خوشی ہوگی۔ پر رابطہ کریں اور fundraising@refuge.org.uk  پر رابطہ کریں اور آئيڈیاز حاصل کرنے کے لیے حصہ لیں کے حصے پر تشر یف لے جائيں۔

اس صفحے پر تشریف لانے کا شکریہ۔ ہم جانتے ہيں کہ یہ وقت ہر کسی کے لیے بہت مشکل ہے، اور ہم گھریلو ابیوز کے شکار بچوں اور خواتین کے لیے آپ کی معاونت کے شکر گزار ہيں۔

براہ مہربانی نوٹ کريں کہ ہم کپڑے اور باتھ روم کے سامان جیسے جسمانی اجزا کے عطیے موصول نہيں کر سکتے اور نہ ہی بذریعہ ڈاک رقم کی جمع کاری سے وابستہ مواد یا خطوط بھیج سکتے ہيں۔