بذریعہ ٹیکنالوجی ابیوز سے کیا مراد ہے?

اگر آپ کو محسوس ہو کہ کوئی چیز صحیح نہيں ہے…
بذریعہ ٹیکنالوجی ابیوز حقیقی ہے۔
ابیوز کرنے والے ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کو کنٹرول کر سکتے ہيں، ہراساں کر سکتے ہيں یا خوف زدہ کر سکتے ہيں۔ہ ٹیکنالوجی کے ذریعے جسمانی، جنسی، نفسیاتی یا مالی ابیوز کر سکتے ہيں۔
مثال کے طور پر، وہ آپ کا فون ہیک کر سکتے ہيں، آپ کو سائبر سٹاک کر سکتے ہيں، یا آپ یا آپ کے بچوں کو نقصان پہنچانے یا کنٹرول کرنے کے لئے سوشل میڈیا، کیمرے، یا دیگر اقسام کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتے ہيں۔
اس وقت بھی اگر آپ نے کسی کو بتایا ہو اور اس نے آپ پر یقین نہ کیا ہو…
آپ کو آن لائن اور حقیقی زندگی میں محفوظ رہنے اور عزت حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔
بذریعہ ٹیکنالوجی ابیوز کا شکار ہونے کی علامات
کیا آپ کو ابیوز کرنے والے شخص آپ کو مستقل میسیجز بھیج رہے ہیں یا کال کرہے ہیں؟
کیا کسی نے آپ کے فون یا ای میل کو ہیک کیا ہے؟
کیا کوئی شخص آپ کو سائبر سٹاک کر رہا ہے؟
کیا آپ کے پارٹنر یا سابق پارٹنر آپ پر ہر وقت نظر رکھتے ہیں؟
کیا کوئی شخص آپ کے بارے میں آن لائن کچھ پوسٹ کر رہا ہے یا تصویریں شیئر کرنے کی دھمکی دے رہا ہے؟
کیا آپ جہاں جائيں، آپ کا پارٹنر یا سابق پارٹنر وہاں پہنچ جاتے ہیں؟
کیا آپ کو ابیوز کرنے والے شخص آپ کا ٹیک کنٹرول کر رہے ہيں؟
کیا آپ کے سابق پارٹنر آپ کے بچوں کے ذریعے آپ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہيں؟
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کسی کو پر سکون رکھنے کے لئے اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟
کیا ابیوز کرنے والے کسی شخص کو آپ کی آن لائن بینکنگ یا مراعات تک رسائی حاصل ہے؟
کیا آپ کے پارٹنر سمارٹ ہوم آلات کو آپ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں؟
اگر گائیڈ میں درج مراحل سے مسئلہ حل نہ ہو یا اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کو خطرہ ہے
