اپنے فون کو محفوظ کریں
مرحلہ وار گائیڈ شروع کرنے سے پہلے یقین کرلیں کہ یہ محفوظ ہے
یاد رکھیں کہ اپنی سیکورٹی یا پرائیویسی کے لیے کئے جانے والے چند اقدام سے ابیوز کرنے والے شخص کو اطلاع مل سکتی ہے، اور وہ اپنے ابیوز میں اضافہ کر سکتے ہيں۔
اگر آپ نے اب تک ایسا نہ کیا ہو تو ہمارے تحفظ کی معلومات پڑھیں۔
اپنے فون کو محفوظ کرنے کا طریقہ
- اگر آپ کو فکر ہو کہ کوئی شخص آپ کے فون پر نظر رکھے ہوئے ہے، تو ریفیوج کی 24 گھنٹے دستیاب نیشنل ڈومیسٹک ابیوز ہیلپ لائن (فری فون) سے 0808 2000 247.
- اپنے آن لائن اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کریں۔
- اپنے فون کا لاک یا پاس کوڈ سیٹ اپ کریں۔
- مقام کا اشتراک بند کریں۔
- اپنیایپس. چیک کریں۔ وہ تمام حذف کریں جنہيں آپ استعال نہيں کرتے۔ لوکیشن اور پرائیویسی سیٹنگز, چیک کريں اور پاس ورڈز تبدیل کریں.
- بلاک کریں ہراساں کرنے والے نمبرز.
فون کے تحفظ کے بنیادی اصول
اپنے فون کا کنٹرول واپس لینے کا پہلا قدم اس کے کام کرنے کے طریقے کے متعلق سیکھنا ہے.
فون میں کیا ہوتا ہے: کیمرہ، مائیکروفون، حرکت کی نشاندہی کرنے کے سینسرز اور بہت کچھ۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کا فون آپ یا آپ کے اطراف موجود چیزوں کی تصویریں یا آواز کے علاوہ، آپ جہاں جاتے ہيں، اور آپ اپنے فون کے ساتھ کیا کرتے ہيں۔ کیپچر کر سکتا ہے۔
موبائل فون نیٹورکس، وائی فائیاور بہت کچھ۔
اس کا مطلب ہے کہ موبائل فون سروس آف کرنے کے باوجود بھی ممکن ہے کہ آپ وائی فائی سے جڑے ہوئے ہوں.
ہر سمارٹ فون آن لائن اکاؤنٹ سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔
اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو یہ ایپل آئی ڈی کہلاتا ہے.انڈروئدمیں اسے آپ کا گوگل اکاؤنٹ کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی دوسرا شخص آپ کے فون کا بل ادا کرتا ہو یا اسے آپ کا پاس ورڈ معلوم ہو تو ممکن ہے کہ انہيں آپ کے لوکیشن، کال ہسٹری، اور میں موجود دوسرے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو۔ کلاؤڈ. چیک کریں کہ کس نے آپ کے اکاؤنٹ رسائی کی ہے اور تمام غیرمطلوبہ آلات افراد کو ہٹائيں۔
.
کلاؤڈ میں کیا ہے:
آپ جن ویب سائٹس پر جاتے ہيں، آپ جو کالیں کرتے ہيں، آپ جہاں جاتے ہيں، آپ کتنی تیزی سے سفر کرتے ہيں، آپ جو ادائيگیاں کرتے ہيں، آپ جو تصویریں لیتے ہیں، اور بہت کچھ۔
اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی شخص جو آپ کے آن لائن اکاؤنٹ تک رسائی کر سکتا ہے، اس کے لیے یہ سب معلومات دیکھنا ممکن ہے۔