[Background music play]
ہلکی پیانو کی موسیقی
[Animated sequence]
صوفے پر بیٹھی ایک خاتون کو اپنے پارٹنر کی طرف سے چند میسیجز موصول ہوتے ہیں۔
میسیجز جمتے جاتے ہیں اور اسے پریشان کرتے ہیں۔
[Text displays]
ہیلو، بڑی دیر سے تمہاری خبر نہيں ملی۔ تمہارے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ کیا ہورہا ہے؟
کہاں ہو؟
جواب کیوں نہيں دے رہی؟
کیا کر رہی ہو؟…
[Female voice over]
ٹیکنالوجی ہماری زندگی کا بہت اہم حصہ ہے۔
ہم اس کے ذریعے رابطہ میں رہتے ہیں۔
لیکن اسے دوسروں کو کنٹرول کرنے اور پریشان کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کو آپ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، تو ہم آپ کی معاونت کے لیے حاضر ہیں۔
[Animated sequence]
سین تبدیل ہوتا ہے اور اب ایک خاتون، ایک آدمی اور ان کے بچے پر مشتمل ایک خاندان کی تصویر نظر آتی ہے۔
تصویر دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے: ایک حصے میں والدہ اور اس کا بچہ ہیں اور غائب ہونے والے حصے میں والد ہے۔
اس کے بعد، والدہ اپنے بچے کو رات کو سونے سے پہلے کہانی پڑھ کر سنا رہی ہے۔
اس کے بعد والدہ اپنے بستر میں لیٹ جاتی ہے، اپنے سمارٹ ہوم آلے کو ‘ریڈیو آف’ کہتی ہے اور والدہ اور بچہ دونوں اپنے اپنے بستروں میں سو جاتے ہیں۔
سابق پارٹنر کو خاتون کے گھر کے آلے کو کنٹرول کرتے ہوئے دکھایا جات ہے جس کی وجہ سے بیچ رات کو اس آلے سے زور کی آواز سنائی دیتی ہے۔
اس سے بچہ اور والدہ دونوں اٹھ جاتے ہیں۔
بچہ رو رہا ہے۔
[Female voice over]
آپ کو آن لائن اور حقیقی زندگی میں محفوظ رہنے اور عزت حاصل کا حق حاصل ہے۔
اگر آپ کا پارٹنر آپ کو ہراساں کرنے کے لیے سوشل میڈیا، آپ کا فون یا گھر کے آلات استعمال کرتا ہے، تو یہ ابیوز کی ایک شکل ہے۔
اور یہ بالکل میں صحیح نہيں ہے۔
[Animated sequence]
دو خواتین فون پر بات کر رہی ہیں اور پارک میں ملاقات کرنے کا منصوبہ بناتی ہیں۔
ان میں سے ایک خاتون اپنے فون میں میٹنگ کی تاریخ اور مقام درج کرتی ہے۔
اسی وقت اس خاتون کا سابق پارٹنر اپنے فون سے ریموٹ طور پر دیکھ سکتا ہے کہ وہ اپنے فون میں کیا ڈال رہی ہے۔
جب دونوں خواتین پارک میں ہنس بول رہی ہوتی ہیں، اس وقت سابق پارٹنر آجاتا ہے اور بہت غصے میں لگ رہا ہوتا ہے۔
دونوں خواتین بہت خوفزدہ لگ رہی ہیں۔
[Female voice over]
اگر آپ کا پارٹنر آپ کو نقصان پہنچانے کے لیے، کنٹرول کرنے کے لیے یا سٹاک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہو تو وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یہ گھریلو ابیوز کی ایک شکل ہے اور یہ آپ کا قصور نہیں ہے۔
[Animated sequence]
تینوں مختلف سینز میں شامل خواتین کو دکھایا جاتا ہے۔
وہ خود کو ابیوز کرنے والوں کے متعلق سوچتی ہیں اور اداس نظر آتی ہیں۔
اس کے بعد ان کے چہرے میں تبدیلی آتی ہے۔
وہ اب ارادے کی پختگی کا اظہار کر رہی ہیں۔
وہ اپنے آلے (فون یا ٹیبلیٹ) کا رخ کرتی ہیں اور refugetechsafety.org پر معلومات اور معاونت تلاش کرتی ہیں۔
[Female voice over]
آپ کو برائیویسی کا حق حاصل ہے۔
اگر آپ اپنے تجربے کے متعلق معاونت چاہتے ہیں تو ہم آپ کے لیے موجود ہیں۔
آپ اپنے آلات اور اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود ٹولز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
[Animated sequence]
اس کے بعد ان تینوں خواتین کو ٹیکنالوجی کو محفوظ اور معنی خیز طریقے سے استعمال کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے:
پہلی خاتون بذریعہ ٹیکسٹ کسی دوست سے بات کر رہی ہے، دوسری خاندان کو اپنے بچے کو ٹیبلیٹ استعمال کرنا سکھاتے ہوئے دکھایا جارہا ہے، اور تیسری خاتون اپنے رفقاء کار کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کال کر رہی ہے۔
[Female voice over]
ہم محفوظ طریقے سے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے سلسلے میں آپ کو معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ کو ابیوز اور خوف سے پاک زندگی گزارنے اور دوسروں سے بحفاظت رابطہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔
ہر عورت مسکرا رہی ہے۔
[Text displays]
ریفیوج، خواتین اور بچوں کے لیے، گھریلو تشدد کے خلاف (ریفیوج کا لوگو)
آپ اکیلی نہيں ہیں۔
بحفاظت ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے متعلق معلومات کے لیے: www.refugetechsafety.org
[Female voice over]
آپ اکیلی نہيں ہیں۔