ہمارے متعلق
اگر آپ نے اب تک ایسا نہ کیا ہو تو ہمارے تحفظ کی معلومات پڑھیں۔
ریفیوج کی ماہر ٹیک ٹیم 2017 میں ہماری فرنٹ لائن سہولیات تک رسائی کرنے والی خواتین سے موصول ہونے والے بذریعہ ٹیکنالوجی ابیوز کے متعلق بڑی تعداد میں شکایات کے جواب میں بنائی گئی تھی۔ ہم اس وقت یومیہ 1,594 خواتین کو معاونت فراہم کر رہے ہیں جنہیں جدید ٹیکنالوجی کو کنٹرول اور زبرستی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے ابیوزرز کے ہاتھوں ٹریک کیا جا رہا ہے، جن پر نظر رکھی جا رہی ہے یا جنہيں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ہم خواتین کو بذریعہ ابیوز سے محفوظ رکھنے کے علاوہ صورتحال سے باہر نکلنے والے خواتین کو بااختیار بناتے ہيں تاکہ وہ ٹیک کا محفوظ استعمال کر سکیں اور اپنے زندگیوں پر دوبارہ اختیار حاصل کر سکیں۔ ریفیوج کی ماہر ٹیک ٹیم خطروں کا تخمینہ کرتی ہے اور بذریعہ ٹیکنالوجی ابیوز کا نشانہ بننے والے افراد اور ان کے بچوں کی ضروریات کے عین مطابق تحفظ کے منصوبہ جات تیار کرتی ہے۔
اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- خواتین کو ٹیکنالوجی کے باعث درپیش خطرات سے محفوظ رکھنا اور انہيں اپنے آلات اور اکاؤنٹس محفوظ رکھنے کے لیے معاونت فراہم کرنا۔
- لوکیشن کے حوالے سے پرائیویسی کو یقینی بنانا اور سوشل میڈیا اور میسیجنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن ابیوز کی روک تھام کرنا۔
- خواتین اور بچوں کے آلات یا اکاؤنٹس پر خلاف معمول سرگرمی چیک کرنا اور ان کے ری سیٹ کئے جانے اور تحفظ کو یقینی بنانا۔
- صورتحال سے نکلنے والوں کی طرف سے پولیس اور ابیوز پر مشتمل مشمولات حذف کروانے کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کو تجاویز پیش کرنا۔
- ہم نشانہ بننے والے افراد کو رابطے کے ‘محفوظ’ طریقہ کار بنانے میں مدد کر سکتے ہيں – تاکہ ان کے لیے مجرموں کو مشکوک سرگرمیوں کے متعلق مطلع نہ کرنا اور خود کو محفوظ رکھنا ممکن ہو۔
- اگر خواتین مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہوں تو ہم انہيں ٹیکنالوجی سے وابستہ ثبوت حاصل کرنے میں معاونت فراہم کر سکتے ہيں۔
آپ اکیلی نہيں ہیں
ریفیوج آپ کے تمام حالات میں آپ کو معاونت فراہم کر سکتا ہے۔ آپ کے لیے موجود ہیں۔
آپ ہمارے صورتحال سے باہر نکلنے والوں کی معاونت کریں صفحے پر بذریعہ ٹیک ابیوز کی صورتحال سے نکلنے والوں کی کہانیاں پڑھ سکتے ہیں جنہيں ریفیوج نے معاونت فراہم کی۔.